24 اپریل 2016 - 10:08
دمشق میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر دہشتگردوں کا مارٹر گولوں سے حملہ

ریف دمشق پر دہشت گردوں کے مارٹر گولوں کے حملے کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے ہفتے کے روز ریف دمشق میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا جس میں کم از کم ایک بچہ جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

دمشق میں بھی دہشت گردوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر مارٹر کے گولے فائر کیے جس میں کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

حلب میں بھی جبہۃ النصرہ کے دہشت گردوں نے رہائشی گھروں پر حملے کیے ہیں جن میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

.....

/169